• 'بین الاقوامی ٹیم کے کھلاڑی میچ فکسنگ پر زیر تفیش'

  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ سر رونی فلینیگن نے انکشاف کیا ہے کہ ایک انٹرنیشنل ٹیم کے کھلاڑیوں کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں میچ فکسنگ کی کوششوں پر تفتیش کی جارہی ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق رونی فلینیگن کا ممبئی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ ایک یا دو لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 'زیرتفتیش کیس کے حوالے خاص تفصیلات سے آگاہ کرنا میرے لیے مشکل ہوگا لیکن حال ہی میں خاص ٹیم کے کھلاڑیوں کو آنے والے ٹورنامنٹ کو داغدار کرنے کی کوشش میں ملوث ہونے پر یقین کرنے کی وجوہات ہیں'۔انھوں نے کہا کہ ' یہ ایک بین الاقوامی ٹیم ہے لیکن میں کسی تفصیل میں نہیں جاؤں گا کیونکہ یہ اب تک زیر تفتیش ہے'۔'ہمیں یقین تھا کہ مخصوص لوگوں کے ارادے تھے کہ ایونٹ کو جوا کے لیے سازگار بنا کر خراب کیا جائے، جس طرح پولیس فیصلہ کرتی ہے کہ کس طرح مداخلت کی جائے یا کس حد تک کسی چھوٹ دے سکتے ہیں، ہم نے اس خاص کیس میں فیصلہ کیا کہ ہم خود فوری مداخلت کریں گے، ہمیں ان پر نظر رکھنا ہوگی جو ہماری نظروں میں مشکوک ہیں لیکن ہمیں یہ بھی یاد رکھنا ہے کہ پوری ٹیم کے بارے میں ان کی ذمہ داریاں ہیں، ہم ان سے تعلق رکھنے والے دیگر لوگوں کے خلاف ایکشن لے چکے ہیں اور ہم جلد ہی کارروائی شروع کریں گے'۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے ابتدائی اطلاعات کے بعد منصوبے کو ناکام بنادیاہے ۔تاہم فکسنگ کے خدشے کے پیش نظر آئی سی سی پوری طرح الرٹ ہے اور کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے محنت جاری رکھیں گے۔

Comments