آرام کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاہد آفریدی کو مشورہ
- ٹیم انتظامیہ نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ ٹی20 کے آخری میچ میںکپتان شاہد آفریدی کو آرام کا مشورہ دے دیا۔اطلاعات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کپتان شاہد آفریدی کو خراب کارکردگی پر آج کے میچ میں آرام دینا چاہتے ہیں اور ان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفرازاحمدکو قیادت کے فرائض سونپنا چاہتے ہیں۔ٹیم مینجمنٹ نے آج ٹی20 میں سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کے آخری میچ میں شاہد آفریدی کو آرام کا مشورہ تو دیا ہے لیکن ساتھ ہی فیصلے کا اختیار بھی آفریدی کو ہی دے ڈالا۔مینجمنٹ کے اس فیصلے نے بوم بوم کو ایک اہم موڑ پر لاکھڑا کیا ہےکیونکہ سرفراز کی کپتانی میں ٹیم آج میچ جیت جاتی ہے تو بوم بوم کے مستقبل پر اس کے کیا اثرات پڑیں گے؟ -
Comments
Post a Comment