• ورلڈ ٹی 20 کیلئے اسکواڈ کا اعلان، احمد شہزاد شامل
  • پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے رواں ماہ ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں احمد شہزاد کو خرم منظور کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کی منظوری دے دی ہے۔ایشیا کپ کیلئے حیران کن طور پر ٹی20 اسکواڈ کا حصہ بننے والے خرم منظور نے پورے ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تین میچوں میں مجموعی طور پر 11 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ان کی ٹیم میں شمولیت اور بدترین کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد سری لنکا کے خلاف ایونٹ کے آخری میچ کیلئے انہیں فائنل الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔اس مایوس کن کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نے خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد کو ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا اور چیئرمین پی سی بی نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور محمد نواز، انور علی اور محمد سمیع کو بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔یا کپ میں پاکستان کو مسلسل ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن خصوصاً اوپننگ میں شدید مسائل سے دوچار ہونا پڑا جہاں خرم منظور، شرجیل خان اور محمد حفیظ مجموعی طور پر صرف 94 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔پاکستان نے اہم ترین ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں اس مسئلے کے حل کیلئے تجربہ کار احمد شہزاد پر ایک بار پھر انحصار کرتے ہوئے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔مشہور کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو سے گفتگو میں چیف سلیختر ہارون رشید نے کہا کہ خرم منظور کی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور بحیثیت چیف سلیکٹرز میں اس کی مکمل ذمے داری قبول کرتا ہوں۔آپ اسے ایک غلط فیصلہ کہیں یا کچھ اور لیکن ہم نے انہیں دومیسٹک کرکٹ میں تسلسل سے رنز کرتے دیکھا اور اسی وجہ سے انہیں موقع فراہم کیا لیکن وہ اس کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اپنے انتخاب سے انصاف کرنا کھلاڑی پر منحصر ہے اور خرم منظور نے ایسا نہیں کیا، گزشتہ سال ہم نے شعیب ملک کے انتخاب پر جوا کھیلا اور وہ فیصلہ درست ثابت ہوا۔انہوں نے اس موقع پر تسلیم کیا کہ پاکستان کے پاس خرم منظور کا کوئی بہتر متبادل موجود نہیں۔ہارون رشید نے کہا کہ ہم نے اپنے اطراف میں دیکھا کہ خرم منظور کی جگہ کون لے سکتا ہے لیکن صحیح معنوں میں کوئی امیدوار ابھر کر سامنے نہیں آیا لیکن احمد شہزاد کو تجربے کی بنیاد پر فوقیت دی گئی۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ احمد شہزاد نے پاکستان سپرلیگ میں بھی کچھ فارم کا مظاہرہ کیا بصورت دیگر ہمارے پاس کوئی ایسا اوپننگ بلے باز نہیں جس نے متاثر کیا ہو۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے شاہد آفریدی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد ان کے نائب ہوں گے۔شاہد آفریدی(کپتان)، احمد شہزاد، شعیب ملک، سرفراز احمد، خالد لطیف، محمد حفیظ، عمر اکمل، شرجیل خان، محمد نواز، عماد وسیم، انور علی، محمد عرفان، محمد عامر، محمد سمیع، محمد نواز اور وہاب ریاض۔
  • اس کے علاوہ 12 رکنی مینجمنٹ بھی پاکستانی ٹیم کے ہمراہ ہندوستان جائے گی۔

Comments