• پاکستان ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دیںگے، بی سی سی آئی 

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو فول پرو ف سیکیورٹی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار راجیو شکلا نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سے بات ہوگئی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کو فول پرو ف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میچ ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں شيڈولڈ ہے ، تاہم گذشتہ دنوں ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ نے پاک بھارت میچ کی سیکیورٹی سے ہاتھ کھڑے کرتےہوئے حکومت سے درخواست کی تھی کہ پاک بھارت میچ کہيں اور منتقل کیا جائے ۔ - 

Comments