Skip to main content
- میسی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت بارسلونا کا نیا ریکارڈ
- معروف ہسپانوی کلب بارسلونا نے لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت اسپینش کلب میں لگاتار 35 میچ تک ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کر کے ریال میڈرڈ کو اس اعزاز سے محروم کردیا۔1988-89 میں ریال میڈرڈ نے لگاتار 34 میچ تک ناقابل شکست رہنے کا ہسپانوی لیگ کا ریکارڈ بنایا تھا تاہم بارسلونا نے تین دہائیوں سے قائم یہ ریکارڈ توڑ دیا۔کیٹیلنز کے نام سے مشہور بارسلونا نے رایو والے کانو کے خلاف میچ میں میسی اور ریکیٹک نے دو منٹ میں دو گول داغ کر مقابلے کو پہلے ہی ہاف میں یکطرفہ بنا دیا۔اس کے بعد ڈیاگو لورینٹو کو فاؤل کرنے پر ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کردیا جبکہ میسی نے بھی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ریفری نے فاؤل پر مینوئل ایتورا کو بھی ریڈ کارڈ دکھایا اور اس موقع پر لوئس سواریز پینالٹی سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے لیکن آرڈا توران نے بارسلونا کیلئے اپنے کیریئر کا پہلا گول داغ دیا۔بارسلونا نے میچ میں 5-1 سے فتح اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ 35 میچ تک لگاتار ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی بارسلونا کو دوسرے نمبر پر موجود ایٹلیٹکو میڈرڈ پر آٹھ پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ ریال میڈرڈ مزید چار پوائنٹس کمی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
Comments
Post a Comment