Skip to main content
- ورلڈ ٹی 20:پاکستانی ٹیم واحد وارم اپ میچ 14 مارچ کو کھیلے گی
- ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے پاکستانی ٹیم کا واحد وارم اپ میچ سری لنکا کے خلاف 14 مارچ کو ہوگا ۔ 16 مارچ کو ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ 19 مارچ کو بھارت کے ساتھ کولکتا میں ٹاکرا ہوگا ۔پاکستانی ٹیم کی روانگی کے بعد اب اب قوم اپنی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے۔پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئِنٹی میں اپنی مہم کا آغاز پیر کو سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ سے کرے گی۔ پھر میگا ایونٹ کا اصل امتحان شروع ہوگا ۔16مارچ کو پاکستان کوالیفائر سے کھیلے گا، حریف کون ہوگا، بنگلادیش یا پھر کوئی اور، فیصلہ 13مارچ کو کوالیفائنگ راؤنڈ کے اختتام پر ہوگا،19 مارچ کو کرکٹ سب سے اہم اور بڑا ٹاکرا ہوگا یعنی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میچ میں فتح کے حصول کے لیے کولکتہ کے میدان میں اتریں گی۔22مارچ کو گرین شرٹس ،موہالی میں کیو ی سے اپنا حساب چکتا کرنے کی کوشش کریں گے ۔راؤنڈ کے آخری میچ میں شاہینوں کی نظریں کینگروز کو دبوچنے پرہوں گی ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہ معرکہ 25مارچ کوہوگا۔ -
Comments
Post a Comment