• شاہد آفریدی کے اہم سنگ میل
  • سنتیس گیندوں پر سنچری
  • شاہد آفریدی نے اپنے دوسرے ہی بین الاقوامی ون ڈے میچ میں سری لنکن بولنگ کے خلاف صرف 37 گیندوں پر سنچری مکمل کر ڈالی جس میں گیارہ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ یہ اس وقت ون ڈے انٹرنیشنل کی تیز ترین سنچری تھی۔
  • * آفریدی کی مقبولیت کا راز کیا ہے؟
  • یہ ریکارڈ 17 سال قائم رہا جسے نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 36 گیندوں پر سنچری بناکر توڑا ان کا یہ ریکارڈ ایک سال ہی قائم رہا اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے صرف 31 گیندوں پر ویسٹ انڈیز ہی کے خلاف اسے اپنے نام کرلیا۔
  • سب سے زیادہ چھکے
  • شاہد آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 351 چھکے لگانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ان کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 270 چھکے لگانے والے بیٹسمین سری لنکا کے سنتھ جے سوریا ہیں۔
  • سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں اور میچز
  • شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں جن کی تعداد 97 ہے۔ وہ سب سے زیادہ 98 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے کرکٹر بھی ہیں۔
  • سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈز
  • شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ گیارہ مرتبہ مین آف دی میچ ایوارڈز جیتے ہیں۔
  • بہترین انفرادی بولنگ
  • شاہد آفریدی پاکستان کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے بہترین انفرادی بولنگ کرنے والے بولر ہیں۔ انھوں نے 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 12 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2001 میں وقاریونس نے انگلینڈ کے خلاف 36 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کرکے قائم کیا تھا۔

Comments