پاکستان کپ،،فیڈرل ایریا نے سندھ کو 149رنز سے ہرا دیا


فیصل آباد(سپورٹس ٹائمز  رپورٹ)جاری پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیڈرل ایریاز کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے سندھ کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 149رنزسے شکست دیدی،تفصیلات کےمطابق سندھ کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر فیڈرل ایریاز کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان رپ 242رنز بنائے،عابد علی ایک سونو ، صہیب مقصود 34،آغا سلمان 26اور وقاص مقصود 29 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے، سندھ کی جانب سے محمد عرفان،جنید خان اور بلال آصف نے دو دو جبکہ عامر یامین نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سندھ کی پوری ٹیم 31اوورز میں 93رنز پر ڈھیرہو گئی صرف خرم شہزاد پچیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سلمان بٹ اٹھارہ رنز کی اننگزکھیل سکے،فیڈرل ایریاز کی جانب سے وقاص مقصود اور آغا سلمان نے تین تین جبکہ رضا حسن نے دو اور عمید آصف نے ایک وکٹ حاصل کی،پلیئر آف دی میچ کا اعزاز عابد علی کو دیا گیا۔

Comments