لندن(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان دو سال بعد رنگ میں اترنے کو تیار ہیں جس کے لئے وہ اپنے نئے ٹرینر کے ساتھ بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں۔</b>برطانوی کاؤنٹی مرسی سائیڈ میں عامر خان 21 اپریل کو ویلٹر ویٹ کیٹیگری مقابلے میں کینیڈین باکسر فل لوگریکو کے مدمقابل ہوں گے جس کے لئے انہوں نے بھرپور پریکٹس کا آغاز کردیا۔عامر خان کے نئے امریکی کوچ جوئے گوسین انہیں تربیت دے رہے ہیں جب کہ اس سے قبل وہ امریکی ٹرینر ورجل ہنٹر سے تربیت لے رہے تھے جن کی ناساز طبیعت کے باعث باکسر عامر خان کو ٹرینر تبدیل کرنا پڑا۔لیور پول کے ایکو آرینا میں ہونے والے اس مقابلے میں عامر خان کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا جہاں شائقین ان کی فائٹ دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔ یاد رہے کہ عامر خان آخری مرتبہ مئی 2016 میں میکسیکو کے باکسر کنیلو الویراز کے مدمقابل آئے تھے اور اس مقابلے میں انہیں شکست ہوئی۔باکسر عامر خان اپنے کیرئیر میں اب تک 35 فائٹس کرچکے ہیں جن میں سے 31 میں انہیں کامیابی اور 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم 21 اپریل کو ہونے والی فائٹ کے حوالے سے باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ نئے کوچ انہیں دوبارہ ٹریک پر لانے کے لئے بھرپور مدد کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کینیڈین باکسر کے خلاف بہتر کھیل پیش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ سابق کوچ ورجل ہنٹر کی طبیعت خراب ہونے پر افسردہ ہوں تاہم اس بات پر خوش ہوں کہ جوئے گوسین میری مدد کو آئے اور وہ مجھے تربیت دے رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment