لاہور(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام نئے پیراکوں کیلئے تربیتی کیمپ اب 20اپریل سے شروع ہوگا، تربیتی کیمپ سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں منعقد ہوگا جس میں5سے 16سال کی عمر کے نئے پیراک حصہ لیں گے،ماہر کوچز نئے پیراکوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تربیت دیں گے۔ تربیتی کیمپ کے اوقات پیر سے جمعہ شام 5سے 7بجے تک ہوں گے۔
Comments
Post a Comment