چیمپئنز کرکٹ لیگ ٹی25 میں شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کی شاندار کامیابی


اسلام آباد(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)چمپیئنز کرکٹ لیگ ٹی25 کے اپنے دوسرے میچ میں شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد نے پینتھرزکرکٹ کلب راولپنڈی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 14رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ پینتھرز کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے شفاء انٹرنیشنل کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ شفاء انٹر نیشنل نے مقررہ 25اوورز میںچار وکٹوں کے نقصان پر218رنزبنائے ۔ شفاء انٹر نیشنل کی طرف سے شہزاد کیانی نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے69بالز پر 100 رنز بنائے تین چھکوں اور تیرہ چوکوں کی مدد سے، اسکے علاوہ قمر منیر بٹ نے 31بالز پر 32
رنزبنائے۔اسکے علاوہ فیصل اقبال 23،طاہر اختر21 ناٹ آئوٹ اور عالمگیر خان نے 11ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ پینتھرز کلب کی طرف سے عمر جیلانی اور رانا نے بالترتیب دو اورایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اسکے جواب میںپینتھرز کلب کی پوری ٹیم204رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ پینتھرز کلب کی طرف سے سعید، فہد، عمرجیلانی اور صباحت نے بالترتیب 62،21،20اور19رنز بنائے۔شفاء انٹرنیشنل کی طرف سے عالمگیرخان نے چار،طارق شہزاد نے دو، سید مدثر بخاری،علی مبشر، طاہر اختر اور کپتان شفیق اسلم نے بالترتیب ایک، ایک، ایک اور ایک کھلاڑی کو آئو ٹ کیا۔میچ کا بہترین کھلاڑی عالمگیرخان کو قرار دیا گیا۔

Comments