چمپیئنز کرکٹ لیگ ٹی25 میںدی گریٹ بلائنیز کی شاندار کامیابی



اسلام آباد(سورٹس ٹائمز رپورٹ)چمپیئنز کرکٹ لیگ ٹی25 کے اپنے تیسرے اہم میچ میںدی گریٹ بلائنیزراولپنڈی نے پینتھرز کرکٹ کلب راولپنڈی کو نووکٹوں سے ہرا کرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دی گریٹ بلائنیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پینتھرزکلب کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پینتھرزکلب کی پوری ٹیم 22ویں اوورز میں76رنزبناکر آئوٹ ہوگئی ۔ پینتھزکلب کی طرف سے نعمان اور آصف امین نے بالترتیب 25 اور 14رنز بنائے۔دی گریٹ بلائنیز کی طرف سے عمر فاروق، عابد خان اور شانی نے بالترتیب تے، تین اور دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اسکے جواب میںدی گریٹ بلائنیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر8ویں اوورز میں سکور پورا کرلیا۔دی گریٹ بلائنیز کی طرف سے ثاقب، گل لالا اور توصیف ستی نے بالترتیب 39ناٹ آئوٹ،18ناٹ آئوٹ اور15رنز بنائے۔ پینتھزکلب کی طرف سے سعید نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔میچ کا بہترین کھلاڑی عمر فاروق کو قرار دیا گیا۔پہلاسیمی فائنل میچ دی گریٹ بلائنیزکا مقابلہ دھمیال کرکٹ کلب اور دوسرا سیمی فانئل میچ شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کا اسلام آباد ایگلز کے ساتھ ہوگا

Comments