پاکستان اور کینٹ کے 4روزہ میچ کا دوسرا دن بارش کی نذر


کینٹبری(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)پاکستان کی دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے تیاریوں کو دھچکا لگا ہے اور پاکستان اور کینٹ کے درمیان جاری 4 روزہ میچ کا دوسرا دن بارش کی نذر ہو گیا۔پاکستان اور کینٹ کے درمیان 4 روزہ پریکٹس میچ کے پہلے دن قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی اور امام الحق کے سوا کوئی بھی بلے باز حریف باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکا تھا۔کینٹر بری کے سینٹ لارنس میں کھیلے جا رہے میچ کے پہلے دن امام الحق نے 61 رنز بنا کر قومی ٹیم کو بدترین رسوائی سے بچانے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود پوری ٹیم 168 رنزبنا کر ڈھیر ہو گئی۔میچ کے پہلے دن کے اختتام تک کینٹ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 398 رنز بنائے تھے اور اسے پاکستان کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 129 رنز درکار تھے۔میچ کے دوسرے دن مستقل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے سبب ایک گیند بھی نہ پھینلی جا سکی اور امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی مشاورت سے کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔انگلینڈ میں ان دنوں شدید بارشیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے کاؤنٹی میچز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور کینٹربری میں کل بھی بارش کی پیش گوئی ہے جس سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔

Comments