باکسنگ میں کامیابی کے بعد عامر خان کو ایک بڑی خوشخبری


لندن(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان  دوسری بیٹی کے باپ بن گئے،انہوں نے مداحوں کو دوسری بیٹی کی ولادت کی خبرسوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرکے دی ۔عامر خان نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی علينا خان کی پیدائش ہوئی ہے جس کا وزن 8 پاؤنڈ 3 اونس ہے۔عامر خان کو بیٹی کی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دئیے جا رہے ہیں۔ عامر خان اور فریال مخدوم 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے ہاں 2014 میں بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی جو اب 4 سال کی ہو چکی ہے۔

Comments