کامن ویلتھ گیمز،پاکستانی باکسر آصف کل ایکشن میں ہونگے


گولڈ کوسٹ(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر سید محمد آصف کامن ویلتھ گیمز باکسنگ مینز فلائی ویٹ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں کل( بدھ ) کو ایکشن میں دکھائی دیں گے، آصف کو لاسٹ ایٹ میں سکاٹش باکسر ریس میک فدین کا چیلنج درپیش ہو گا۔ باکسنگ مینز فلائی ویٹ ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں پاکستانی باکسر آصف نے کینین باکسر برائن کو 4-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، آصف کوارٹر فائنل میں آج کو سکاٹش باکسر ریس میک فدین کے مدمقابل ہوں گے۔

Comments