پیٹرنزٹرافی گریڈ ٹو کا ٹائٹل زرعی ترقیاتی بینک نے جیت لیا


راولپنڈی(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کے فائنل میں زرعی ترقیاتی بینک نے غنی گلاس کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے چار روزہ فائنل کے آخری روز زرعی ترقیاتی بینک نے اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز 61 رنز چار کھلاڑیوں کے نقصان سے کیا اور مزید ایک وکٹ کھو کر 134 رنز کا ہدف پورا کر لیا۔ عاقب شاہ 47 اور سعد نسیم 31 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ واضح رہے کہ غنی گلاس کو پہلی اننگز میں انتہائی ناقص کارکردگی کی وجہ سے فالو آن ہوا تھا۔ تقریب تقسیم انعامات میں زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم کو پانچ لاکھ کا وننگ انعام دیاگیا جبکہ رنرزاپ ٹیم غنی گلا س کو اڑھائی لاکھ روپےکا انعام ملا۔ایونٹ کے بہترین بیٹسمین کا انعام 512 مجموعی رنز سکورکرنے پر غنی گلاس کے ذیشان اشرف کو دیا گیا۔بہترین باؤلر کااعزاززرعی ترقیاتی بینک کے محمد علی کے نام رہا جنہوں نے ایونٹ میں پینتیس وکٹیں حاصل کیں، زرعی ترقیاتی بینک کے حمزہ ندیم اورحیدری ٹریڈرز کے جلت خان کو مشترکہ طور پر بہترین آل رائونڈر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ بہترین کارکردگی کے حامل ان سب کھلاڑیوں کو پچاس ،پچاس ہزار روپے نقد انعام اورٹرافیاں دی گئیں ۔


Comments