کراچی(سپورٹس ٹائمز رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ
سے کہا ہے کہ وہ اکتوبر سے لیکر مارچ تک کسی کرکٹ لیگ کا انعقاد اپنے ملک
میں نہ کروائے۔ایک انٹرویو میں پی سی بی چیرمین نجم سیٹھی
کا کہنا تھا کہ یو اے ای کرکٹ بورڈ نے ہماری بات نہ مانی تو اپنی کرکٹ
امارات سے ملائشیا منتقل کر دیں گے۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی بھی بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے خوش نہیں، اس حوالے سے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔انہوں
نے کہا کہ یو اے ای کو واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اکتوبر سے مارچ تک کوئی
بھی لیگ نہ کروائیں، اگر انہوں نے ہماری بات نہ مانی تو اپنی کرکٹ امارات
سے ملائشیا منتقل کر دیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ یو اے ای نے ہماری بات مان لی ہے اور تین چار روز میں تحریری طور پر یقین دہانی کروا دی جائے گی۔ان
کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس دورانیے میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ
کی میزبانی کرے گا، پھر اس کے بعد پی ایس ایل شروع ہو جائے گی۔چیرمین
پی سی بی نے کہا کہ فیوچر ٹور پرگرام میں پاکستان کے 123 میچز ہیں، اگر
آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا تو بھارت سے میچز اس میں
شامل کیے جائیں گے بصورت دیگر بھی فیوچر ٹور پرگرام ہمارے لیے اچھا ہے۔
Comments
Post a Comment