مشتاق اور ثقلین کو سری لنکا نے نظرانداز کردیا


کولمبو(سپورٹس ٹائمز رپورٹ) سابق آسٹریلوی اسپنر پیٹر سلیپ سری لنکا میں سلو بولرز کے 2ہفتوں پر محیط ٹریننگ سیشن میں شریک ہوں گے۔سری لنکن بورڈ نے 61 سالہ سلیپ کو آزمائشی بنیادوں پر بلایا ہے، ٹریننگ سیشن کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ انھیں طویل مدت کیلیےسری لنکن اسپن کوچ کی ذمہ داری سونپی جائے یا نہیں۔ ان کی سفارش ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے نے کی ہے۔ سلیپ آسٹریلیا کی جانب سے ماضی میں 14 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔یاد رہے کہ اس ذمہ داری کیلیے امیدواروں میں پاکستان کے مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق بھی شامل تھے۔

Comments