لاہور(سپورٹس ٹائمز رپورٹ) محمد عامر پاؤں پر گیند لگنے کے باوجود کسی سنگین
انجری سے بچ نکلے۔دورہ برطانیہ کی تیاری کیلیے قومی کیمپ کے دوران بولنگ
کرتے ہوئے بیٹسمین کے ایک اسٹروک پر گیندسیدھی پاؤں پر لگی، بولر کو چوٹ
لگنے پر ساتھیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تاہم بعد ازاں واضح ہوا کہ کوئی
بڑی انجری نہیں ہوئی،محمد عامر بعد میں بولنگ کیلئے بھی آئے اور ایک اوور
کیا ٗپیسر شام کو واہگہ بارڈر جانے والے کرکٹرز کے ہمراہ نہیں تھے۔
Comments
Post a Comment