چیف آف دی نیول ا سٹاف امیچر گالف کپ کا آغاز


اسلام آباد (سپورٹس ٹائمز رپورٹ):  مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں چیف آف دی نیول ا سٹاف امیچر گالف کپ کا آغازہو گیا۔گالف کپ کے پہلے دن سینئرامیچر اور امیچر کٹیگیری کے گالفرز کے درمیان مقابلے منعقد ہوئے۔سینئرامیچر میںراولپنڈی گالف کلب کے بریگیڈیئر نصراللہ نیٹ 68اسکور کے ساتھ نیٹ کٹیگیری میں جبکہ لاہور گریژن گالف اینڈکنٹری کلب کے لیفٹیننٹ کرنل آصف مہدی گراس سکور75کے ساتھ گراس کیٹیگیری میں پہلے نمبر پر ہیں۔


 امیچر کٹیگیری میں راولپنڈی گالف کلب کے عمران جنجوعہ نیٹ اسکور61 کے ساتھ نیٹ کیٹیگیری میں جبکہ ویسٹرن وینڈ گالف کلب کے محمدشریف گراس سکور69کے ساتھ گراس کیٹیگیری میں پہلے نمبر پر ہیں۔


سینئرامیچر کیٹگری میں دیگرنمایاں گراس اور نیٹ سکور کرنے والے گالفرنر درج ذیل ہے۔


Comments