چیف آف دی نیول سٹاف گالف کپ کل سے کھیلا جائیگا


اسلام آباد(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)چیف آف دی نیول اسٹاف امیچرز گالف کپ27 تا 29 اپریل کو مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔چمپیئن شپ میں 12 ہینڈی کیپ تک کے گالفرز حصہ لےں گے ۔گالف کپ میں  امیچرز ، سینئرز ، لیڈیز اور جونیئرز گالفرز کے درمیان مقابلے منعقد ہوں گے ۔نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے گالفرز کو پر کشش انعامات دیئے جائیں گے ۔پہلے ہول ان ون پر شاندار لگژری گاڑی انعام میں دی جائے گی چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

Comments