یوسین بولڈ پاکستان آنے کیلئے تیار


گولڈ کوسٹ (سپورٹس ٹائمز رپورٹ)کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ جمیکا کے یوسین بولٹ توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ان کی آمد پر سٹیڈیم میں موجود 35 ہزار تماشائیوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجاکر ان کا استقبال کیا اور تقریب کے اختتام پر تماشائیوں اور انٹر نیشنل میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔ پاکستانی میڈیا کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اب حالات کے اچھے ہونے کی خبریں آرہی ہے، ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کر کے آئی ہے، مجھے اگر حکومتی سطح پر پاکستان آنے کی دعوت دی گئی تو اس بارے میں مثبت انداز سے سوچوں گا۔

Comments