ہیلا لیا جوہانیس نے نمیبیا کیلئے نئی تاریخ رقم کردی


گولڈ کوسٹ (سپورٹس ٹائمز رپورٹ) ہیلا لیا جوہانیس نے کامن ویلتھ گیمز میں نمیبیا کے لئے نئی تاریخ رقم کردی ۔ وہ اپنے ملک کی پہلی خاتون ا یتھلیٹ بن گئی ہیں جنہوں نے میگا ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ انہوں نے42اعشاریہ دو کلو میٹرز پر مشتمل ویمنز میراتھن فائنل میں دو گھنٹے32 منٹ اورچار، صفر سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ریکارڈ بک تبدیل کردی۔ یہ نمیبیا کا حالیہ ایونٹ میں دوسرا گولڈ میڈل تھا ۔قبل ازیں 64کلو گرام لائٹ ویلٹر ویٹ میں جوناس جونس نے کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments