فیصل آباد (سپورٹس ٹائمزرپورٹ)پاکستان کپ میں خیبر پختونخوا نے مرد میدان خرم منظور کی شاندار سنچری کی بدولت پنجاب کو دس وکٹوں کی شکست سے دوچار کردیا۔ پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پر 297 رنز بنائے جس میں آصف علی پانچ چوکوں اور آٹھ چھکوں سمیت 121 اور محمد عمران 59 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ زین عباس نے بھی 27 رنز کا اضافہ کیا۔ضیا الحق نے چار اور حماد اعظم نے تین کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ جوابی اننگز میں خیبر پختونخوا کے اوپننگ بیٹسمینوں خرم منظور اور شان مسعود نے مطلوبہ ہدف 71 بالز قبل کسی نقصان کے بغیر ممکن بنا دیا۔خرم منظور نے 190 رنز میں 26 چوکے اور پانچ چھکے لگائے جبکہ شان مسعود نے 100 رنز تک رسائی میں دس چوکوں کا سہارا لیا۔
Comments
Post a Comment