لاہور(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)شاہین
کرکٹ کلب نے لاہور ہائی کورٹ بار کرکٹ کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر
گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب
کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی ۔پنڈی جم خانہ گراﺅنڈ پر کھیلے
گئے اس میچ کی خاص بات شاہین کلب کے محمد ذیشان کی شاندار آل راﺅنڈ
پرفارمنس تھی ۔ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے لاہور ہائی بار کرکٹ کلب کی
پوری ٹیم 29ویں اوور میں 181رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی ۔کاشف سہیل 43،عمر فاروق
35،ارشاد نوید اور ملک ریاض 20،20رنز بناکر نمایاں رہے ۔شاہین کلب کی طرف
سے مسیب علی نے تین ،عبد الرحمن اور محمد ذیشان نے دو دو جبکہ محمد عثمان
اور عدنان علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔جواب میں شاہین کلب نے 31ویں
اوور کی تیسری گیند پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بناکر میچ میں
کامیابی حاصل کرلی ۔محمد ذیشان 46،غلام علی 39،عامر اسلم 29اور محمد عثمان
26رنز بناکر نمایاں رہے ۔لاہور ہائی کورٹ بار کلب کی طرف سے صفدرعلی ،ملک
ریاض ،ضیا الصبور،اسد بخاری اور ذیشان محمود نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا
۔میچ میں عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی پر شاہین کلب کے محمد ذیشان کو مین آف دی
میچ قرار دیا گیا۔اس میچ میں خرم صدیق اور یاسر جنید نے امپائرنگ جبکہ احمد
سیف نے اسکورر کے فرائض انجام دئیے ۔
Comments
Post a Comment