کامن ویلتھ گیمز میزبان آسڑیلیا کی برتری کے ساتھ ختم



گولڈکوسٹ(سپورٹس  ٹائمز رپورٹ) 21ویں کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام ہوگیا،آسٹریلیا مجموعی طور پر198تمغے جیت کر سرفہرست رہا،پاکستان نے ایک گولڈ میڈل سمیت پانچ تمغے جیتے ۔تفصیلات کے مطابق 21ویں کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کے دوران آسٹریلوی گلوکاروں اور فنکاروں نے خوب رنگ جمایا ،جمیکا کے سابق سپرنٹر یوسین بولٹ نے بھی سٹیج پر آکر پرفارم کیا،آتشبازی کا شاندارمظاہرہ ہوا ۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ویٹ لِفٹنگ اور ریسلنگ میں زبردست پرفارمنس دی ،5 مجموعی تمغوں میں سے 3 ریسلنگ اور 2 ویٹ لِفٹنگ میں حاصل کئے ۔میڈلزکی دوڑمیں آسٹریلیاپہلے نمبرپررہا، آسٹریلیا نے 198میڈل جیتے جن میں 80 گولڈ ،59 چاندی اور 59کانسی کے میڈل شامل ہیں۔دوسرے نمبرپر انگلینڈ نے 136میڈل جیتے جن میں 45گولڈ،45چاندی اور 46 کانسی کے میڈل شامل ہیں۔تیسرے نمبرپر بھارت نے 66میڈل جیتے جن میں 26گولڈ،20چاندی اور20 کانسی کے میڈل شامل ہیں۔چوتھے نمبرپر کینیڈا نے 82میڈل جیتے جن میں 15گولڈ،40چاندی اور27کانسی میڈل شامل ہیں۔پانچویں نمبرپرنیوزی لینڈنے 46میڈل جیتے جن میں 15گولڈ،16چاندی اور15کانسی کے میڈل شامل ہیں۔

Comments