ایشین ہاکی کوالیفائرز برائے یوتھ اولمپکس کیلئے نو رکنی قومی ٹیم کا اعلان

    
اسلام آباد (سپورٹس ٹائمز رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی کوالیفائرز برائے یوتھ اولمپکس کیلئے نو رکنی قومی ٹیم سمیت چار اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نو رکنی سکواڈ میں اویس ارشاد (گول کیپر)، وقاص احمد (کپتان)، علی رضا، محبت اﷲ (نائب کپتان) جبکہ کھلاڑیوں میں مرتضیٰ یعقوب، جنید رسول، محسن خان، ذوالقرنین اور حماد انجم شامل ہیں جبکہ اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں محمد عبداﷲ، عبدالرحمان، اویس امین اور ابرار احمد شامل ہیں۔ واضح ایونٹ 25 سے 29 اپریل تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائے گا۔

Comments