خیبرکپ اوپن ٹینس چیمپئن شپ عقیل خان نے جیت لی


پشاور(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)چیف آف دی ایئر سٹاف خیبر کپ اوپن ٹینس چیمپئن شپ عقیل خان نے جیت لی۔پی اے ایف آفیسرزمیس پشاور میں کھیلی جانے والی ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی عقیل خان نے محمد عابدکو  یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0اور6-1سے شکست دی۔ جونیئربوائز انڈر10 میں حمزہ  رومان نے  جمال خان کو شکست دی جبکہ انڈر 14 میں سمیع زیب نے عزیر کو زیرکیا۔  انڈر 18 میں محمد شعیب نے عاقب خان کو قابو کرلیا۔ لیڈیز سنگلز میں سارہ منصور نے ایشا جواد کو  یکطرفہ مقابلے میں شکست دی۔  مینز ڈبلز میں عقیل خان اور شہزاد خان نے مخالف محمد عابد اور عثمان رفیق کو ہرایا۔ فائنل کے اختتام پر ائر کموڈور قیصر جنجوعہ بیس کمانڈر پی اے ایف بیس نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں  اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

Comments