گولڈ کوسٹ (سپورٹس ٹائمز رپورٹ) اسکاٹش ایتھلیٹ کلم ہاکینز کامن ویلتھ گیمز میں میراتھن کے دوران اچانگ گر پڑے۔وہ مقابلے میں اچھے آغاز کے باعث گولڈ میڈل کے حقدار سمجھے جا رہے تھے تاہم سخت گرمی میں تقریباً دو گھنٹے تک دوڑنے میں انہیں مشکلات کاسامنا رہا اور طبعیت خراب ہونے پر وہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر گئے۔ اسکاٹش ایتھلیٹکس کے عہدیدار پیٹر جارڈین نے بتایا کہ کلم ہاکینز نے ابتداء میں ڈس کوالیفائی ہونے کے ڈر سے طبی امداد لینے سے انکار کردیا تھا، انہیں رات بھر اسپتال میں رکھا جائے گا اور پیر کو ان کا دوبارہ معائنہ ہوگا۔
Comments
Post a Comment