اسلام آباد(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے بھارتی سرحد سے مبینہ طور پر 800میٹر دور 44ایکڑ زمین پر ناروال سپورٹس سٹی بنانے اور اس پر مبینہ طور پر قواعد و ضوابط اور سکیورٹی خدشات کے باوجود قوم کے تقریبات چھ ارب روپے خرچ کرنے کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے شکایات کی چانج پڑتال کا حکم دیدیا ہے، مزید برآں سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا ریٹائرمنٹ کے بعد بیرون ملک سرکاری دورے کیسے کر رہے ہیں اور ان کو ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ہوتے ہوئے قواعد و ضوابط کے خلاف ناروال سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا اس کی بھی چانج پڑتال کا ڈی جی نیب نے حکم دیدیا ہے۔
Comments
Post a Comment