لاہور (سپورٹس ٹائمز رپورٹ) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فاسٹ بالرز کا اسکل ڈیویلپمنٹ کیمپ بھرپور انداز میں جاری ہے۔پی سی بی ترجمان کے مطابق دو مئی تک جاری رہنے والے کیمپ میں پچیس فاسٹ بالرز شرکت کر رہے ہیں جن کو این سی اے کے کوچز نے ٹرائلز کے بعد ملک کے دور درازعلاقوں سے منتخب کیا تھا اور اب ان بالرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے باقاعدہ کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق کیمپ میں نوجوان فاسٹ بالرز بھرپور انداز
میں سخت ٹریننگ کر رہے ہیں اور انہوں نے این سی اے کے کوچز کو اپنی
صلاحیتوں سے متاثر بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ ان میں سے باصلاحیت پیسرز کو
شارٹ لسٹ کر کے پی سی بی کے ایونٹس میں موقع دیا جائے گا اور اس کیمپ کا
اصل مقصد معیاری پیسرز کو سامنے لانا ہے۔
Comments
Post a Comment