اسلام آباد(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)اساس انٹرنیشنل سکول اور جی ایس آئی ایس کی انڈر 12 ٹیموں کے درمیان پہلی مائلو فٹسال لیگ کے سلسلے میں کوارٹر فائنل میچ کھیلا گیا جس میں اساس انٹرنیشنل سکول نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جی ایس آئی ایس کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دیدی،کھیل کی خاص بات اساس انٹرنیشنل سکول کے کپتان اظفر شہزاد کے شاندار تین گول تھے، اساس انٹرنیشنل سکول کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی اظفر شہزاد،دانیال ملک، عادل علی خان،اسماعیل ملک،احمد مصطفیٰ،مہروز خان،طلحہ خان،فرحان خان،ابتسام،عبدالواسعی،امر،عباس جبکہ ٹیم کے کوچ فضل الرحمان تھے،شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر اساس انٹرنیشنل سکول کے کپتان اظفر شہزاد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Comments
Post a Comment