لاہور(سپورٹس ٹائمز رپورٹ) دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی۔ قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا آغاز 11 مئی سے ہوگا، جس کے بعد پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیم انگلینڈ لے جارہے ہیں اور امید ہے کہ سب کھلاڑی اچھے نتائج دیں گے۔دورہ آئرلینڈو انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کا مختصر کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں لگایا گیا جس کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔ مذکورہ سیریز کے لئے سلیکشن کمیٹی نے نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جب کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی نئے تجربات کا ارادہ رکھتے ہیں۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں تیسرے نمبر پر اور ٹی ٹوئنٹی میں اوپننگ کرتے ہیں لیکن آئرلینڈ اور انگلینڈ میں انہیں چوتھے یا پانچویں نمبر پر کھلانے کی تجویز ہے۔سب سے اہم اور مشکل ترین پوزیشن ون ڈان پر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین حارث سہیل کھیلیں گے۔ حیران کن طور پر جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو بھی مڈل آرڈر میں پانچویں یا چھٹے نمبر پر آزمایا جائے گا اور انہیں ذمے داری دی جائے گی کہ وہ اٹیک کریں۔

Comments
Post a Comment