اسلام آباد(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو 8 سال ہوچکے ہیں اور دونوں کی شادی شدہ زندگی خوشگوار گزر رہی ہے جس کے حوالے سے ثانیہ مرزا متعدد انٹرویوز میں بتاچکی ہیں۔گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے بچوں کے خاندانی نام کے حوالے سے کہا تھا کہ ان کے بچوں کے نام میں ’مرزا ملک‘ ہوگا جس کے بعد سے ہی ان کے ہاں بچے کی ولادت کی افواہیں پھیلانا شروع ہوگئیں تھیں۔تاہم اب شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے ایک جیسی ٹوئٹ کی جس میں صرف ہیش ٹیگ کے ساتھ ’بے بی مرزا ملک‘ لکھا ہے۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا امید سے ہیں اور رواں سال ان کے ہاں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اس حوالے سے شعیب ملک کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ زندگی کے نئے سفر کے حوالے سے وہ بیتاب اور خوش ہیں۔ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہم جلد ہی والدین بننے والے ہیں اور کافی عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے لیکن اب ہم سمجھتے ہیں کہ یہ خاندان میں اضافے کا صحیح وقت ہے۔
Comments
Post a Comment