گولڈ کوسٹ(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئی۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے اب تک 3 میچز کھلیے ہیں اور تینوں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے ہیں۔پاکستان اور ویلز کا میچ 1-1، پاکستان اور بھارت کا میچ 2-2 اور انگلینڈ کے خلاف بھی مقابلہ 2-2 سے ڈرا ہوگیا تھا۔قومی ٹیم 3 میچز ڈرا ہونے پر 3 پوائنٹس کے ساتھ پول بی میں تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔پول بی کے میچ میں بھارت نے ملائیشیا کو 1-2 اور انگلینڈ نے ویلز کو 2-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔بھارت اور انگلینڈ کی اگلے مرحلے تک رسائی کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کل ملائشیا سے اپنا آخری پول میچ کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے 3، 3 پوائنٹس ہیں اور دونوں ہی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔

Comments
Post a Comment