پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ کل سے


کینٹربری(سپورٹس ٹائمز رپورٹ )دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے سلسلہ میں قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ کی ابتدا وارم اپ میچ کھیل کرے گی ۔قومی ٹیم اپنا پہلا 4 روزہ وارم اپ میچ کینٹ کیخلاف 28اپریل سے یکم مئی تک لارنس گرائونڈ کینٹر بری میں کھیلے گی جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے شروع ہوگا، دوسرا میزبان نارتھمپٹن شائر کیساتھ 4سے 7مئی تک ہوگا،آئرلینڈ لینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ 11مئی کو ڈبلن میں شروع ہوگا۔ بعد ازاں لیسٹر شائر میں ایک ٹور میچ اور انگلینڈ کیخلاف 2طویل فارمیٹ کے میچز بھی شیڈول ہیں۔

Comments