راولپنڈی (سپورٹس ٹائمز رپورٹ) کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب وزیر اعظم ہائوس میں 10مئی کو ہوگی۔وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے گوجرانوالہ کے ریسلر محمد انعام بٹ کو پچاس لاکھ روپے جبکہ کانسی کے تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں بلال بٹ ،طیب ،طلحہ طالب اورنوح دستگیر کو دس، دس لاکھ روپے نقد کیش ایوارڈ دیں گے ۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان محمد اعظم ڈار نے بتایا کہ تقریب میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے علاوہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عامر علی احمد بھی شرکت کریں گے۔
Comments
Post a Comment