بحریہ نیشنل انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ 14 مئی سے شروع ہو گی


اسلام آباد(رپورٹ،نواز گوہر)پاکستان فیڈریشن بیس بال بحریہ ٹاؤن سپورٹس ونگ کے تعاون سے عاشق حسین بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹاؤن لاہور میں بحریہ نیشنل انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ کا انعقاد کررہی ہے ۔ چیمپئن شپ 14 مئی سے 15مئی تک کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں مختلف سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میسیج گرامر سکول ازمیر ٹاؤن ، گورنمنٹ ہائی سکول مانگا منڈی ، علی گڑھ پبلک سکول مانگا منڈی ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراکہ کوارٹرز، الائیڈ سکول دیپالپور کیمپس ، فکرِ اقبال ہائی سکول گوجرانوالہ ، ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن اور کریسنٹ پبلک سکول شادمان کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ میں شمولیت کی کنفرمیشن کی آخری تاریخ 10 مئی ہے۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی شوکت جاوید چیئرمین پاکستان فیڈریشن بیس بال ہوں گے ۔ جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بحریہ ٹاؤن لاہو رہوں گے جو کہ جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کریں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ جوکہ بحریہ ٹاؤن لاہور کے سپورٹس ونگ کے ڈائریکٹر بھی ہیں نے بتایا کہ فیڈریشن ایونٹ میں حصہ لینے والے سکولز کی ٹیموں کو بیس بال کا سامان اور کوچ مہیا کررہی ہے۔ سید فخر علی شاہ نے مزید بتایا کہ اس سال پاکستان کی یوتھ ٹیموں نے انڈر 12 چیمپئن شپ تائیوان اور انڈر 18چیمپئن شپ جاپان میں حصہ لینا ہے ۔ اس ٹورنامنٹ سے ایک مضبوط ٹیم تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments