پشاور (سپورٹس ٹائمز رپورٹ)پشاور میں جاری انڈر 23گیمز اختتامی مراحل میں داخل ہو گئیں جن میں پشاور مجموعی طور پر اپنی برتری مزید مستحکم کرنے میں مصروف عمل ہے جبکہ مردان ،بنوں اور سوات کی ٹیمیں دوسری پوزیشن کی دوڑ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں رسہ کشی مقابلوں میں پشاور نے فائنل میں ہزارہ کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا اسی طرح ہونہوالے ریسلنگ کے مقابلوں میں بھی میدان پشاور کے ہاتھ رہا پشاور نے چار سونے ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ 65پوائنٹ حاصل کرکے پہلی ہزارہ نے دو سونے ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ 53پوائنٹس حاصل کر کے دوسری جبکہ ؔ ڈیرہ اسماعیل خان نے ایک سونے ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے تیسری پوزیشن حاصل کی قیوم سپورٹس کمپلکس میں منعقدہ ریسلنگ مقابلوں کی 50کلو گرام کیٹگری میں ہزارہ کے صابر خان نے سونے ، ڈیرہ اسماعیل خان کے عمر فاروق نے چاندی اور پشاور کے فضل حق نے کانسی کا تمغہ جیتا55کلوگرام کی کیٹگری میں بھی میدان ہزارہ کے سراج کے ہاتھ رہا پشاور کے اکرام اللہ دوسرے اور ڈیرہ کے شفیع تیسرے نمبر پر رہے۔
اسی طرح 66کلوگرام کی کیٹگری میں پشاور کے کرامت اول سوات کے عمران دوئم اور ہزارہ کے ربنواز سوئم قرار پائے ریسلنگ کی 70کے جی مقابلوں میں ڈیرہ اسماعیل خان نے عمار نے پہلی پشاور کے فرحت اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی 76کلو گرام مقابلوں میں ڈیرہ اسماعیل خان کے ثناء اللہ مرد میدان قرار پائے ہزارہ کے نعیم دوسرے اور پشاور کے اسماعیل تیسرے نمبر پر رہے جبکہ 86کلو گرام میں پشاور کے سجاد اول بنوں کے عظمت اللہ دوئم اور ہزارہ کے احسن ایاز سوئم قرار پائے ان مقابلوں میں 97کلو گرام مقابلوں میں پشاور کے دوست محمد نے اپنی ٹیم کے لئے سونے ڈیرہ اسماعیل خان کے انعام نے چاندی اور ہزارہ کے احسن علی کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے ان گیمز کے جوڈو مقابلوں میں پشاور نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ مردان کی ٹیم معمولی فرق سے رنر اپ قرار پائی جبکہ کراٹے کے ہونیوالے مقابلوں میں پشاور کی ٹیم 9سونے ایک چاندی کے تمغوں کے ساتھ اول پوزیشن پر سرفراز رہی ان مقابلوں کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ کے پی کے جنید خان ، ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ نے ان ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کیے اول پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 50ہزار اور رنر اپ ٹیم کو 30ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی
Comments
Post a Comment