کراچی (سپورٹس ٹائمز رپورٹ)ڈیپارٹمنٹل ٹی 20خواتین کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں زرعی ترقیاتی بینک نے پاکستان کرکٹ بورڈ الیون کو 46رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔زرعی بینک کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بناڈالے
۔اوپنر بلے باز نین عابدی نے 65گیندوں پر 13چوکوں کی مدد سے 85رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اورپلیئر آف دی میچ قرار پائیں ،بسمہ معروف نے ایک چھکے اور 8چوکوں کی مدد سے 39گیندوں پر 65رنز کی اننگز تراشی ۔جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ الیون کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9وکٹوں پر 133رنز بناسکی ،مرینہ اقبال 34رنز بناکر ٹاپ سکورررہیں ۔ڈیانا بیگ ،ثنامیر اور الماس اکرم نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
Comments
Post a Comment