قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو2017-18 کا ٹائٹل ملتان نے جیت لیا


ملتان (سپورٹس ٹائمز رپورٹ)قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو2017-18 کا ٹائٹل ملتان نے جیت لیا ۔ فائنل میں ملتان نے تیسرے روز ہی کراچی بلوز کو 10وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔کراچی بلوز کی ٹیم 152رنز خسارے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں بھی 154رنز پر آؤٹ ہو گئی اور ملتان کو جیت کیلئے3رنز کا ہدف دیا جو ملتان کے عمران رفیق نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر پورا کر لیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ کے تیسرے روز 152 رنز کے خسارے سے دوچار کراچی بلوز نے81رنز پر 4وکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری اننگز کو دوبارہ شروع کیا اور پوری ٹیم 154رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور ملتان کو فتح کیلیے صرف 3 رنز کا ہدف دیا ۔ کراچی بلوز کی جانب سے سیف اﷲ بنگش 32، فحدث محسن 26، سعود شکیل 20، میر حمزہ 16، عماد اسلم11، رمیز راجہ جونیئر7،رمیز عزیز3،عاشق علی8 اور محمد عمر ڈار4رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


Comments