ڈبلن (سپورٹس ٹائمز رپورٹ)اکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ڈبلن میں آج سے شروع ہونے والا تاریخی ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے شروع ہونا تھا تاہم میچ سے قبل ہی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا۔ میچ کے دوسرے دن 98 اوورز کا کھیل ہوگا۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے 14 مئی تک بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کا اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ کسی بھی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کھیل رہی ہے۔قومی ٹیم بھی آئرلینڈ کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کو آسان نہیں لیں گے اور تمام نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔دوسری جانب سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں آئرلینڈ کو ہرانا مشکل ہے، گیلی اور سبز کنڈیشنز پاکستان کے لیے آسان نہیں ہوں گی۔پاکستان کی جانب سے آئرلینڈ کے خلاف 5 بولرز آزمائے جانے کا امکان ہے جب کہ بلے باز امام الحق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیسٹ کیپ دی جائے گی۔آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، حارث سہیل، فخر زمان، امام الحق، محمد عباس، محمد عامر، راحت علی، سعد علی، سمیع اسلم، شاداب خان اور عثمان صلاح الدین شامل ہیں۔محکمہ موسمیات نے 11 مئی سے 14 مئی تک ڈبلن میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، میچ متاثر ہونے اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کو بھاری خسارے کا خدشہ ہے۔
Comments
Post a Comment