سابق آئی جی سعید خان خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی کے چیئرمین منتخب


پشاور( سپورٹس ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ، سابق آئی جی سعید خان چیئر مین ، سید ظاہر شاہ صدر جبکہ حاجی ہدایت اﷲ جنرل سیکرٹری منتخب ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر پشاور میں منعقدہ صوبائی ہاکی ایسی ایشن کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں خیبرپختونخوا کے تیرہ ڈسٹرکٹ کے نمائندوں نے شرکت کی ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے میجر (ر) محمد افضل نے الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دیئے خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ کی طرف سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اﷲ خان ، خیبرپختونخوا اولمپک ایوسی ایشن کی طرف سے صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اﷲ اورکزئی اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان نے بطور ابزرور شرکت کی ، اجلاس میں آئندہ چار سال کیلئے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں متفقہ طور پر تمام کابینہ کا انتخاب کیاگیا جس میں سابق آئی جی سعید خان صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کا چیئر مین ، سید ظاہر شاہ صدر، ملک ودان سینئر نائب صدر ،وزیر زادہ ، حق نوازنائب صدور، حاجی ہدایت اﷲ سیکرٹری جنرل ، منظور احمد سادات جائنٹ سیکرٹری ، فنانس سیکرٹری عبداﷲ، ایگزیکٹیو ممبران میں محمد یوسف دیر لوئر، شاہین یوسفزئی صوابی ، ڈاکٹر لیاقت بونیر ، محمد شعیب جہانگیر ڈی آئی خان ، حاجی نوارنوشہرہ اور سجاد علی ملاکنڈ شامل ہیں



 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نمائندہ میجر (ر) محمد افضل نے کہا کہ فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی شفاف انتخابات تمام ڈسٹرکٹ میں منعقد ہوئے پہلہ مرحلے میں 13 سے 25 اپریل تک تمام کلبز کی سکروٹنی اور انٹر کلب مقابلے منعقد کئے گئے جس کے بعد دوسرے مرحلے میں 29 اپریل تک تمام ڈسٹرکٹ کے انتخابات منعقد ہوئے جبکہ آخری مرحلہ آج پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات شفاف طریقے سے منعقد ہوئے جس میں بلال مقابلہ تمام کابینہ کاانتخاب کیاگیا ۔

Comments