چیلسی ویمنز ٹیم نے ایف اے کپ جیت لیا


لندن (سپورٹس ٹائمز رپورٹ)چیلسی ویمنز فٹبال کلب نے آرسنل ویمنز کلب کوفائنل میں 3-1سے شکست دے کر ایف اے کپ جیت لیا۔چیلسی نے دوسری بار یہ اعزاز حاصل کیا ،فائنل میں چیلسی کی طرف سے فران کیربے نے ایک اور رامونا بیکہمین نے 2گول کئے ،آرسنل کی طرف سے واحد گول ویواینی میڈیما نے کیا۔چیلسی کی منیجر ایما ہائس کا کہناہے کہ اس فتح سے ہم نے 2016کے فائنل میں شکست کا بدلہ بھی چکا دیا ہے ،ہم بہتر سے بہتر کرسکتے ہیں اور ہم نے کرکے دکھابھی دیا۔آرسنل ویمنز کی ٹیم 14بار ایف اے کپ جیت چکی ہے ۔

Comments