پاکستان سپر کبڈی لیگ،فائنل ٹکرائو آج ہوگا



لاہور(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)پہلی پاکستان سپر کبڈی لیگ کا فائنل گجرات واریئرز اور فیصل آباد شیردلز کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روزپہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد شیردلز نے ساہیوال بلز کو 33-24سے شکست دیدی ۔ فیصل آباد کے کھلاڑی میچ کے دوران چھائے رہے ، ساہیوال بلز کے کھلاڑی اچھا مقابلہ کرنے کے باوجود ہارگئے ۔ دوسرے سیمی فائنل میں گجرات واریئرز نے کشمیر جانباز کو 41-27سے شکست دے کر پہلی سپرکبڈی لیگ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فائنل میں گجرات واریئرز اور فیصل آباد شیردلز کاآج ٹاکراہوگا۔

Comments