دبئی(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ ون ڈے میں پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔آئی
سی سی رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان نے 130
پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن کو مستحکم رکھا ہوا ہے۔ آسٹریلیا 126
پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر ہے۔رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود بھارت کو مزید دو پوائنٹس مل گئے ہیں اور بھارت کے اب 123 پوائنٹس ہیں۔نیوزی لینڈ کا رینکنگ میں چوتھا اور انگلینڈ کا پانچواں نمبر ہے۔ون
ڈے رینکنگ میں انگلینڈ نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ انگلینڈ 125
پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے۔جنوبی افریقہ کا تیسرا، نیوزی لینڈ کا چوتھا، آسٹریلیا کا پانچواں اور پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔
Comments
Post a Comment