ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ،پاکستان کی ٹیم کا اعلان


لاہور(سپورٹس ٹائمز رپورٹ) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ کپتان بسمہ معروف کی زیر قیادت پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم میں منیبہ علی صدیقی،ناہیدہ بی بی،جویریہ رؤف،سیدہ نین فاطمہ عابدی،عمائمہ سہیل،جویریہ ودود ،سدرہ نواز،ندا راشد ڈار،کائنات امتیاز،ثنامیر ،نشرح سندھو،انعم امین،نتالیہ پرویز اور ڈیانا بیگ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ فریحہ محمود،رامین شمیم،فضیلہ اخلاق اور عالیہ ریاض ریزرو پلیئرز میں موجود ہیں۔

Comments