بائولنگ کوچ اظہر محمود عامر کی کارکردگی سے ناخوش


لندن(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمودنے کہا کہ محمدعامر امیدوں پرپورانہیں اتررہے جبکہ دورہ انگلینڈ میں فاسٹ بولر کو اپنی کاکردگی سے خود کو منوانا ہوگا۔کینٹر بری میں کینٹ کانٹی کے خلاف پریکٹس میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولنگ کوچ اظہر محمود فاسٹ بولر محمد عامر پر پھٹ پڑے۔بالنگ کوچ کاکہناتھا کہ فاسٹ بولر مسلسل ٹیم کا حصہ ہیں۔ لیکن وہ کارکردگی دکھانے سے قاصر ہیں جن کی ان سے امید کی جا رہی ہے۔اظہر محمود نے کہا کہ عامر جب سے ٹیم میں آیا ہے اس کی کارکردگی متاثرکن نہیں ہے یہ صحیح ہے اس کی ٹیم میں واپسی 5سال بعد ہوئی تھی۔سابقہ آل رانڈر کاکہناتھاکہ اسے اب ذمے داری دکھاکر ٹیم کیلیے وکٹیں لینی ہوگی۔ اگر وہ ہماری طرف سے بالنگ اٹیک کا قائد ہے تو اسے اپنی کاکردگی دکھانی ہوگی اورمجھے یقین ہے کہ وہ ایساکرسکتاہے۔

Comments