ماں بننے کے بعد بھی کھیل جاری رہے گا،،ثانیہ مرزا


نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)ثانیہ مرزا نے متوقع بچے کی پیدائش کے بعد جلد ٹینس کورٹ میں واپسی کا فیصلہ سنادیا۔شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار نے خبررساں ادارے سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہاکہ میں ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہوں کہ ماں بن آپ کا کیرئیر ختم نہیں ہوجاتا ، مان بننامیری زندگی کا ایک حصہ ہے ،میں ابھی جوان ہوں اور کھیل سکتی ہوں تو کورٹ میں جلد واپسی ہوگی ۔ثانیہ نے کہا کہ آئندہ اولمپکس پر نظر یں لگائے بیٹھی ہیں اور اس سے پہلے بھی خود کو منوانا ہے ۔انہوں کہنی کی انجری کے حوالے سے بتایاکہ وہ اب بالکل ٹھیک ہیں ۔

Comments