اسلام آباد(سپورٹس ٹائمز رپورٹ)پاکستان کی
ایک کمپنی اس بار بھی فیفا کے عالمی کپ 2018ء میں استعمال ہونے والے فٹ بال
فراہم کرے گی۔عالمی فٹ بال کپ رواں سال جون میں روس میں منعقد ہو
گا۔پاکستانی وزارتِ تجارت کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے سیالکوٹ کی ‘فارورڈ
اسپورٹس’ نامی فرم ‘ٹیلی اسٹار 18’ نامی فٹ بال فراہم کر رہی ہے۔اسی کمپنی
نے برازیل میں منعقد ہونے والے 2014ء کے فیفا عالمی کپ کے لیے ‘بروزوکا’
نامی فٹ بال بھی فراہم کیے تھے۔پاکستان دنیا بھر میں سالانہ تقریباً چار
کروڑ فٹ بالز برآمد کرتا ہے اور وزارتِ تجارت کے مطابق مالی سال 18 – 2017
کے ابتدائی 10 ماہ میں پاکستان نے 122 ملین ڈالرز مالیت کے فٹ بالز برآمد
کیے۔
Comments
Post a Comment